اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں دھماکہ خیز مادہ برآمد، چار افراد گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دھماکہ خیز مادہ برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

By

Published : Jun 3, 2020, 10:43 PM IST

اننت ناگ میں دھماکہ خیز مواد برآمد
اننت ناگ میں دھماکہ خیز مواد برآمد

چار افراد گرفتارایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع اننت ناگ کے نانل علاقہ میں پولیس نے محمد مقبول وانی نامی شخص کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا، جس دوران پولیس نے 24 کلو دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مادہ پالیتھین تھیلوں میں بھر کر چھپایا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ معاملہ میں تین دیگر افراد بھی شامل ہیں جن کی شناخت ہٹمرہ اننت ناگ کے رہنے والے محمد شاہد پڈر ،نانل علاقہ کے فیضان احمد اور چند پورہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے عدنان احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن مٹن منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی درج کی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details