اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایچ ڈی اسکالر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے جواں سال اسکالر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئے۔

پی ایچ ڈی اسکالر دل کا دورہ پڑنے سے فوت
پی ایچ ڈی اسکالر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

By

Published : Aug 28, 2020, 12:48 PM IST

مبشر حسین شاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹس یونین لیڈر بھی تھے۔

اطلاعات کے مطابق، مبشر حسین اپنے گھر واقعہ نیو کالونی بجبہاڑہ میں موجود تھے جس دوران اچانک ان کی تبعیت خراب ہوگئی۔ مبشر کو سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ داخل کیا گیا تاہم نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں اس نے زندگی کی آخری سانس لی۔

طبی جانچ کے مطابق ، 28 سالہ مبشر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہو ئی ہے۔


مبشر ایک قابل اور ذہین نوجوان تھے اور ایک اچھے اسکالر بننے کی خواہش لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رہے تھے۔ ان کی موت کے بعد علاقہ میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔




ABOUT THE AUTHOR

...view details