حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے عارون نئی بستی کے لوگ اس دورِ جدید میں بھی آلودہ ندی کا پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے علاقہ میں رہائش پزیر لوگ بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔
اننت ناگ: عارون نئی بستی کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور عارون نئی بستی کے رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث انہیں ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
علاقے میں پانی کی قلت کا یہعالم ہے کہ اسکولی بچے، ملازمت اور تجارت پیشہ افراد بغیر نہائے گھروں سے نکل جاتے ہیں۔ مقامی آبادی اپنی ضروریات زندگی کے لیے اب ندی کا آلودہ پانی استعمال کرتے ہیں۔ علاقے کی کثیر آبادی اس ندی میں ہی کپڑے، برتن وغیرہ دھوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ندی میں گندگی اور غلاظت کے انبار پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ندی کا پانی کافی آلودہ ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا تھا، تاہم متعلقہ افسران لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے علاقہ کی مشکلات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جب فون پر محکمہ جل شکتی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر محمد حنیف سے بات کی، تو انہوں نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ جل جیون اسکیم کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا۔