جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانجی دانتر، اشاجی پورہ، چینی چوک اور کاڈی پورہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔
آوارہ کتوں سے اننت ناگ کی عوام پریشانی اننت ناگ کے زچہ بچہ اسپتال شیر باغ اننت ناگ اور میڈیکل کالج، جنگلات منڈی کے باہر آوارہ کتوں کی وجہ سے مریضوں کا بھی چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے۔
بزرگ، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔
گذشتہ چند برسوں سے میونسپل کونسل اور اس سے منسلک متعدد سرکاری محکموں اور اداروں نے متعدد دفعہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تعداد کم کرنے کے لیے مختلف طور طریقوں کو عمل میں لایا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر صورت حال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔