اردو

urdu

ETV Bharat / state

آلودہ پانی کے باعث درجنوں افراد ہسپتال میں داخل

جنوبی کشمیر کے پہلگام کے آورہ ڈہٹو گاؤں میں گزشتہ کچھ دنوں میں آلودہ پانی پینے سے پچاس سے زیادہ لوگ بیمار ہو گئے ہیں۔

آلودہ پانی کے باعث درجنوں افراد ہسپتال میں داخل
آلودہ پانی کے باعث درجنوں افراد ہسپتال میں داخل

By

Published : Jul 25, 2020, 10:53 PM IST

تفصیلات کے مطابق آورہ ڈہوٹو پہلگام کے گاؤں میں گزشتہ دو روز کے دوران الٹی، دست اور پیٹ میں درد کی شکایت پر متعدد لوگوں کو گاؤں کے نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

آلودہ پانی کے باعث درجنوں افراد ہسپتال میں داخل

ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں آلودہ پانی پینے سے بہت سارے بیمار ہوئے ہیں، اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت حرکت میں آ گیا ہے۔

حالانکہ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کے ہاسپٹل میں آنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ان کو ڈسچارج کر دیا ہے، کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز

میڈیکل ذرائع کے مطابق آورہ ڈہوٹو پہلگام کے گاؤں میں ایک ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کو الٹی،دست، پیٹ درد اور بخار ہونے کی جانکاری ہمیں ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ڈاکٹروں کی ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی کر گاؤں بھیج دی گئی۔ جس طرح کی حالت بتائی جا رہی ہے، اس سے لگتا ہے کہ آلودہ پانی پینے سے ایسا ہوا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بیماری کی وجوہات کا صحیح صحیح پتا لگانے کے لئے ڈاکٹروں نے پانی کے نمونے لےکر جانچ کے لیے بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details