لوگوں کے مطابق علاقہ میں مختلف مقامات پر بجلے کے تار درختوں کے ساتھ لگے ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر علاقہ کے لوگوں نے لکڑی کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کیے ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ کے مختلف مقامات پر بار بار شارٹ سرکٹ ہوتا ہے۔
بجلی کا نظام بہتر نہ ہونے سے پریشان عوام بجلی کے لیے لگے کھمبوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ کبھی بھی ان کے گرنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جبکہ علاقہ میں کئ بار بوسیدہ کھمبوں کی وجہ سے سے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق معمولی بارش یا ہوا کےسبب انہیں کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ جبکہ برف باری کے موسم میں علاقوں سے کئی ہفتوں تک بجلی گل ہوتی ہے۔اگرچہ لوگوں نے کئی بار یہ مسلہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم مقامی لوگوں کی اس فریاد کو محکمہ بجلی کے افسران نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر بشیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ علاقہ کو باربڑ وائر اسکیم میں رکھا گیا ہے۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے رقومات واگزار ہوں گے وہ جلد ہی علاقہ میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی نظام میں بہتری لائیں گے، تاکہ علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔