وادی میں گزشتہ تین روز سے برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ وادی کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
لوگ مکانوں کی چھتوں سے برف ہٹانے میں مصروف - مکانوں کی چھتوں پر کافی برف جمع
شدید برفباری کی وجہ سے جہاں بجلی، پانی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے وہیں رابطہ کی سڑکیں بند ہونے سے متعدد علاقوں کا ضلع صدر مقام اننت ناگ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
لوگ مکانوں کی چھتوں سے برف ہٹانے میں مصروف
شدید برفباری کی وجہ سے جہاں بجلی، پانی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے وہیں رابطہ کی سڑکیں بند ہونے سے متعدد علاقوں کا ضلع صدر مقام اننت ناگ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
شدید برفباری کی وجہ سے مکانوں کی چھتوں پر کافی برف جمع ہو گئی ہے، جس سے چھت ٹوٹنے یا مکان منہدم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ضلع کے اکثر مقامات پر لوگ برفباری کے دوران اپنے مکانوں کی چھتوں سے برف ہٹانے میں مصروف نظر آرہے ہیں، تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔