اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس پر محکمہ بجلی کے انجینئر کو ہراساں کرنے کا الزام - Police

کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ نے اننت ناگ پولیس پر محکمہ کے ایک انجینئر کو ہراساں کرنے اور زد وکوب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

pdd employees
پولیس پر محکمہ بجلی کے انجینئر کو ہراساں کرنے کا الزام

By

Published : May 2, 2020, 11:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں الیکٹرکل انجینرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن نے پولیس پر کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے ایک انجینئر کو ہراساں کرنے اور زد وکوب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس پر محکمہ بجلی کے انجینئر کو ہراساں کرنے کا الزام

اننت ناگ میں ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اراکین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ’’محکمہ بجلی کے ایک انجینئر محمد اسماعیل کو گزشتہ روز سرنل اننت ناگ میں روک کر اسکی مار پیٹ کی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ان کو اجراء کیے گئے پاس کی بھی توہین کی گئی۔ جبکہ مذکورہ انجینئر ڈیوٹی کے لئے اپنے دفتر کی اور جا رہا تھا۔‘‘

ایسوی ایشن نے اس واقعے میں ملوث پولیس افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے ’’بصورت دیگر علاقے میں بجلی سپلائی منقطع کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو بھی ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

ادھر پولیس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انجینئر کے خلاف لاک کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں معاملہ درج ہوا ہے جبکہ انجینئر کے پاس کوئی ویلیڈ پاس بھی نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے مذکورہ انجینئر نے پولیس افسر کے ساتھ گرم گفتاری کے بعد سڑک بھی بلاک کی تھی جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details