مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے چند روز قبل عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی، تاہم ماضی کی طرح اس بار ہڑتال کی کال کا زمینی سطح پر بہت زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔
قصبہ اننت ناگ کے مختلف بازاروں خاص کر لال چوک، مٹن چوک، ریشی بازار سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے، مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں، تاہم نجی گاڑیوں کی آواجاہی جاری رہی۔