اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام: پرائمری ہیلتھ سنٹر مویشیوں کی آماجگاہ

جموں کشمیر میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے آئے روز طبی خدمات کو بہتر بنانے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دور دراز علاقوں میں قائم کئی اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

پہلگام: پرائمری ہیلتھ سنٹر مویشیوں کی آماجگاہ
پہلگام: پرائمری ہیلتھ سنٹر مویشیوں کی آماجگاہ

By

Published : Sep 7, 2020, 6:28 PM IST

جنوبی کشمیر کے اڈلش، پہلگام کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کی عمارت گرچہ جدید سہولیات سے لیس ہے تاہم اسپتال میں بجلی کی الگ سپلائی نہ ہونے سے اسپتال کی اکثر مشینری کو استعمال میں نہیں لایا جا رہا ہے۔

اڈلش کے آس پاس کے دیہات سے بھی مریض طبی مرکز اڈلش کا رخ کرتے ہیں تاہم اسپتال میں موجود مال مویشی اور جگہ جگہ گوبر کے ڈھیر سے نہ صرف مریضوں بلکہ تیمار داروں اور طبی عملہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پہلگام: پرائمری ہیلتھ سنٹر مویشیوں کی آماجگاہ

ہیلتھ سنٹر مویشیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اسکے علاوہ مقامی بچوں نے اسپتال کے صحن کو کھیل کے میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔

گرچہ مقامی باشندوں سمیت طبی عملہ نے بھی اعلیٰ حکام سے ہیلتھ سنٹر کی دیوار بندی کا مطالبہ کیا تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

اڈلش پرائمری ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کرکے جموں کشمیر میں محکمہ صحت کی جانب سے آئے روز بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے بلند و بانگ دعوے سراب ثابت ہوتے دکھائی رہے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details