اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام گولف کورس معاملہ: بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

پہلگام میں گولف کورس کی توسیع کے لئے اراضی حاصل کرنے کے لیے سرکاری خزانے کے غبن سے متعلق عدالت کی جانب سے سو موٹو نوٹس پر سماعت ہوئی۔

By

Published : Aug 26, 2020, 1:38 PM IST

Pahalgam golf course
Pahalgam golf course

جموں و کشمیر عدالت علیہ نے پہلگام میں گولف کورس کی توسیع کے لئے زمین حاصل کرنے کے بدلے افراد کو دیئے گئے معاوضے کے طور پر رقم کی وصولی کے سلسلے میں محکمۂ ریونیو کو ہدایت جاری کی ہے۔

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گولف کورس کی توسیع کے لئے اراضی حاصل کرنے کے لیے سرکاری خزانے کے غبن سے متعلق عدالت کی جانب سے سو موٹو نوٹس پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گیتا متل اور پونیت گپتا کے ڈویژن بنچ نے کہا کہ "محکمہ ریونیو کی نمائندگی کرنے والے وکیل رقم جمع کروانے کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لئے ان کو جعلی افراد کے حق میں جاری ہونے والی رقم کی وصولی کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرنی ہوگی ۔"

بینچ نے مزید کہا کہ جو رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی تھی اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رقم جمع نہیں کی گئی ہے۔ اس لئے تحصیلدار پہلگام کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ان افراد کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرے اور اگلی تاریخ کو عدالت میں رپورٹ کرے۔"

عدالت نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ اسے (عدالت) یہ جاننے اور اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری عدالت کے احکامات کے تحت یا اس سے مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سرکاری رقم وصول کرنے کے لئے کس عمل کی تدابیر اختیار کی جانی چاہئے۔ بنچ نے کہا کہ چونکہ اس معاملے میں ریاست کا خزانہ شامل ہے، لہذا اس کی مکمل تفتیش کے لئے سی بی آئی کے پاس کیوں نہیں بھیجنا چاہئے، تاکہ غلط کام کرنے والے سرکاری افسران اور فائدہ اٹھانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details