اگرچہ یہ ضلع سیاحتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے، تاہم کورونا وائرس نے ضلع کے شہری و دیہاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے صحت افزا مقامات جیسے کوکرناگ، ویری ناگ، اچھہ بل کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے، تاہم عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام ابھی کورونا وائرس سے پاک ہے۔
اگرچہ ضلع کے مشہور سیاحتی مقامات جسے کوکرناگ، اچھہ بل میں مہلک کورونا وائرس نے متعدد افراد کو اپنی زد میں لیا ہے، تاہم یہاں کے سیاحتی مقامات میں صرف پہلگام ایک ایسی جگہ بچی ہے جہاں ابھی کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔