پہلگام کارنیوال کے نام سے منسوب دو روزه سرمائی ٹورزم فیسٹیول کا پہلگام میں آغاز ہوا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر غلام نبی ایتو نے کیا۔
اس موقع پر پہلگام کے مختلف مقامات پر ثقافتی اور تمدنی پروگرام پیش کیے گئے۔ شام کے وقت پہلگام کے جے کے ٹی ڈی سی کلب میں رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گيا۔ اس دوران کشمیر کی ثقافت و تمدن کی عکاسی کے لئے مختلف اسٹال بھی قائم کیے گئے۔ اس میلے کا مقصد سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔
موسم سرما سے لطف اندوز ہونے والے سیکڑوں سیاح پہلگام میں قیام اور تقریب میں شریک ہوئے۔ پہلگام میں ہونے والے اس فیسٹیول میں کشمیر کے مشہور فنکار بھی موجود ہیں۔