اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام: فریسلن گاؤں تک بس سرویس شروع کرنے کا مطالبہ - فریسلن گاؤں

جموں و کشمیر کے پہلگام حلقہ میں دور دراز کے متعدد دیہاتوں میں گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران ترقیاتی کام انجام دیئے گئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے یہاں ٹرانسپورٹ پر کچھ خاص توجہ نہیں دی گئی۔

Pahalgam: Demand to start bus service to Frislan village
پہلگام: فریسلن گاؤں تک بس سرویس شروع کرنے کا مطالبہ

By

Published : Mar 10, 2021, 5:13 PM IST

پہلگام ایک مشہور سیاحتی مقام ہے لیکن آمد و رفت کا بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے علاوہ سیاحوں کو بھی کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ فریسلن گاوں، پہلگام سے تقریبا 8 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

یہ علاقہ پہاڑیوں کے بیچ میں واقع ہے جہاں کئی دہائیوں سے لوگ آباد ہیں۔ گاؤں میں 250 سے زیادہ مکانات ہیں۔

پہلگام: فریسلن گاؤں تک بس سرویس شروع کرنے کا مطالبہ

فریسلن گاوں میں مڈل اسکول، راشن شاپ کے علاوہ بجلی و واٹر ٹینک کی سہولت دستیاب ہے لیکن بس سرویس نہ ہونے کی وجہس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ سیاحت سے جڑا ہے۔

یہاں کے لوگوں کو بس میں سوار ہونے کےلیے 8 کیلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے کیونکہ بس اسٹاپ پہلگام میں واقع ہے۔ فریسلن گاؤں کے لوگ کئی برسوں سے بس سرویس کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس سلسلہ میں کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔

لوگوں نے بتایا کہ اگر گاؤں میں بس سرویس شروع ہوتی ہے تو وہ دوسروں علاقوں میں جاکر روزگار حاصل کرسکتے ہیں اور اسکول کے طلبا کو بھی سہولت ہوگی۔

فی الحال ہائی اسکول کے طلبا 8 کیلومیٹر کا پیدل سفر طے کرکے پہلگام جاتے ہیں۔ یہ گاؤں پہلگام کی وادی بیتاب ویلی کے قریب واقع ہے جہاں جنگلی جانوروں کا خطرہ رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر بس سرویس شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details