اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mansoor Husain on PAGD پی اے جی ڈی کا وجود ختم ہو چکا ہے، پیرزادہ منصور حسین

پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما و پارٹی کے جنرل سیکریٹری پیرزادہ منصور حسین نے کہا کہ 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کا وجود ختم ہو چکا ہے۔'

By

Published : Feb 18, 2023, 12:19 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پی اے جی ڈی کا وجود ختم ہو چکا ہے، پیرزادہ منصور حسین

اننت ناگ: پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری پیرزادہ منصور حسین نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) مُردہ ہو چکی ہے اور اس میں شامل سیاست دانوں کا ضمیر مر چکا ہے۔ وہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے پی اے جی ڈی کا راگ الاپتے ہیں، جب کہ حقیقت میں ان کے ذہن، اصول اور خیالات مختلف ہیں، جب خیالات مختلف ہیں تو وہ ایک کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی ایک نام ہے اور وہ نام اب ایک داستان بن کر رہ گیا ہے، لیکن زمینی سطح پر اس کا نہ کوئی مقصد ہے اور نہ ہی کوئی وجود ہے۔

پیرزادہ منصور نے کہا کہ پی اے جی ڈی کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ اس میں شامل تمام سیاسی جماعتیں مل جل کر جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل اور جمہوری نظام کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ طور پہل کریں اور مل کر ان سیاسی طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکے جنہوں نے جموں و کشمیر کے جمہوری نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ وہیں دعوی کیا گیا تھا کہ جمہوریت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پی اے جی ڈی میں شامل تمام سیاسی پارٹیاں باہمی اشتراک اور یکجہتی سے ایک اہم کردار کریں گے، تاہم بد قسمتی سے، پی اے جی ڈی کا قیام جس مقصد سے عمل میں لایا گیا تھا زمینی سطح پر اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ رہنما بند دروازے میں یک زبان ہو کر ، پی اے جی ڈی کا نام لیتے ہیں اور باہر آکر الگ الگ سیاست کھیلتے ہیں۔لہذا اس کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں : Anti Encroachment Drive in JK انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، پیرزادہ منصور حسین

ABOUT THE AUTHOR

...view details