اننت ناگ:جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں گھنٹہ گھر کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے انجام دی۔ تقریباً اکتالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گھنٹہ گھر میں ترنگا کی طرز پر لائٹیں، نصب کی گئی ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کے ہمراہ مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ جن میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم، میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ اور ڈایریکٹر یو ایل بی متهورا معصوم بھی شامل ہیں۔
صوبائی کمشنر نے گھنٹہ کی تعمیر و زیبائش کی ستائش کرتے ہوئے اربن لوکل باڈیز، میونسپل عملہ سمیت ضلع انتظامیہ کی ستائش کی۔ صوبائی کمشنر کر افتتاح کے موقع پر بتایا گیا کہ گھنٹہ گھر قریب تیس فٹ اونچا ہے اور اس میں نصب لائٹس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کو بتایا گیا کہ گھنٹہ گھر میں نصب جدید ٹیکنالوجی برقی رو (بجلی) کی کٹوتی کے باوجود چھ روز تک لائٹس کو بجلی فراہم کرے گا۔