حکمنامہ کے مطابق ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد کہ چند خود غرض عناصر بجبہاڑہ لنگن بل پہلگام شاہراہ پر واقع لڈی دہوت اور آوورہ گاؤں میں زرعی اراضی، آبی اول پر تجاوزات کھڑے کر رہے ہیں۔
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف حکمنامہ - کشمیر غیر قانونی تجاوزات
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے پہلگام بائی پاس شاہراہ پر غیر قانونی تجاوزات کو روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف حکمنامہ
چونکہ مذکورہ علاقے محکمہ وائلڈ لائف اور پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حدود میں آتا ہے، لہذا ان علاقہ جات میں تعمیرات کھڑے کرنے سے نہ صرف قدرتی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ حرکت لینڈ ریونیو ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہے۔
ایس ڈی ایم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ایک ہفتہ کے اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔