اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نانیل آکورا میں سڑک حادثہ، ایک کی موت - ایک شخص کی موت

زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے پی ایچ سی مٹن پہنچایا گیا، جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

accident
accident

By

Published : Mar 20, 2021, 9:32 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ بجبہاڑہ کے نانیل آکورا میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 'بجبہاڑہ کے نانیل آکورہ میں اس وقت کہرام مچ گیا۔ جب لوڈ کیریئر اور ایک بائک کے درمیان ٹکراو ہوا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے پی ایچ سی مٹن پہنچایا گیا، جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ماسک کے بغیر لوگوں کو جرمانہ ہوگا: ڈی سی سرینگر

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام محمد پرے ولد غلام نبی پرے ساکنہ نانیل جبکہ زخمیوں کی شناخت عبد الرشید اور صادقہ (نابالغ) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details