اردو

urdu

ETV Bharat / state

افسران نے اننت ناگ کے آئنو عشمقام میں عوامی وفود سے ملاقات کی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے آئنو برا عشمقام کے باشندوں نے گزشتہ روز آر ڈی ڈی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکام ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں۔

افسران نے اننت ناگ کے آئنو عشمقام میں عوامی وفود سے ملاقات کی
افسران نے اننت ناگ کے آئنو عشمقام میں عوامی وفود سے ملاقات کی

By

Published : Jul 23, 2020, 5:05 PM IST

انہوں نے مقامی پنچوں اور سرپنچوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لئے جو بھی تعمیراتی کام منظور ہوئے تو انہوں نے بذات خود یہ سارے تعمیراتی کام اپنے ہاتھ میں لئے جبکہ علاقے میں کئی اور پڑھے لکھے افراد بھی بے روزگاری کے شکار ہیں اور انہیں روزگار کے اس موقعے سے بھی محروم رکھا گیا۔

افسران نے اننت ناگ کے آئنو عشمقام میں عوامی وفود سے ملاقات کی

مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے گزرنے والی ایک سڑک کی تعمیر و مرمت بھی کی گئی لیکن اس میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا اور کچھ دن بعد ہی سڑک گڑھوں میں تبدیل ہوگئی اور اس طرح عوامی مشکلات کا ازالہ ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہو گیا۔

مذکورہ علاقے کے لوگ سراپا احتجاج تھے کہ علاقے میں جو بھی ناقص تعمیراتی کام ہوئے ہیں اس کی تحقیقات کر کے کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مذکورہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر آج متعلقہ افسران نے علاقے کا دورہ کر کے عوامی مشکلات کو موقعے پر ہی حل کیا۔

متعلقہ افسران نے عوامی وفود سے ملاقات کر کے دیرینہ مسائل کو بھی بغور سنا جس کے بعد متعلقہ افسران کی کار کردگی کو عوامی حلقوں نے سراہا۔

سخت لاک ڈاؤن کے بیچ لیفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ دورہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details