اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے ہیر گڈول میں راشن گھاٹ کی عدم دستیابی

کوکرناگ کے ہیر گڈول میں رہائش پذیر لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں چھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے راشن حاصل کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ کے ہیر گڈول راشن گھاٹ کی عدم دستیابی
اننت ناگ کے ہیر گڈول راشن گھاٹ کی عدم دستیابی

By

Published : Jul 22, 2020, 5:33 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہیر گڈول علاقے میں راشن گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں راشن حاصل کرنے کے لیے چھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ کے ہیر گڈول راشن گھاٹ کی عدم دستیابی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پکی رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں راشن یا گھر کے لیے کوئی اور درکار چیزیں کندھوں پر اٹھانہ پڑتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔
لوگوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ہیر گڈول میں ایک راشن ڈپو کا قیام عمل میں لائے تاکہ ان کو پیش آنے والی مصیبتوں سے کچھ حد تک چھٹکارہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: سرپنچ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details