اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: پل کی تعمیرات نہ ہونے سے لوگ پریشان

بجبہاڑہ سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع تکیہ بل علاقے کے لوگ پل سے محروم ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

By

Published : May 2, 2021, 7:27 PM IST

بجبہاڈہ: پل کی تعمیرات نہ ہونے سے لوگ پریشان
بجبہاڈہ: پل کی تعمیرات نہ ہونے سے لوگ پریشان

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پل کی تعمیرات کا کام تین سال قبل شروع کیا گیا تھا جس پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر محکمہ تعمیرات نے روک لگا دی تھی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'انہیں ندی کو پار کرنے کے لئے سال میں کئی مرتبہ از خود لکڑی کا عارضی پل تعمیر کرنا پڑتا ہے جو اکثر و بیشتر پانی کے تیز بہاؤ کے سامنے ٹک نہیں پاتا'۔

بجبہاڈہ: پل کی تعمیرات نہ ہونے سے لوگ پریشان

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہمارے گاؤں کے کھیت کھلیان ندی کے اُس پار ہیں جبکہ معمولی بارش کے نتیجہ میں پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے جس کے بعد ندی کو پار کرنا ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس نوعیت کو دیکھتے ہوئے علاقہ کے زمینداروں کو اپنی زمینوں تک پہنچنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔'

مقامی لوگوں نے کہا کہ 'آج کل کاشتکاری کا سیزن چل رہا ہے جس کے لئے انہیں اپنی زمینوں تک بیچ یا گوبر لے جانا پڑتا ہے جو کہ اس عارضی پل کے ذریعہ ہی کیا جاتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پل نہ ہونے سے مقامی باشندوں کو مال مویشیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں بھی دقتیں پیش آتی ہیں'۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ معاملہ ایگزیکیٹو انجینئر قاضی جاوید احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ پل کو لے کر ٹینڈر نکالے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس نامساعد حالات کی وجہ سے کام میں رکاوٹ آئی۔ اس کے بعد پھر کووڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے مگر اب آہستہ آہستہ کام شروع ہو رہا ہے۔

مذکورہ پل پر کچھ دنوں بعد تعمیراتی کام پھر سے شروع ہو جائے گا اور ایک سال میں اس پل کا تعمیراتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details