ماگرے پورہ گڈول کے لوگ راشن گھاٹ سے محروم
مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی بار تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اس مشکل کا ازالہ کرے۔ لیکن تاحال انتظامیہ نے ان کے اس دیرینہ مطالبے کو سن کرنطر انداز کر دیا۔
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ماگرے پورہ گڈول کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں راشن حاصل کرنے کےلئے چھے کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ کی کثیر آبادی مزدور طبقہ سے وابستہ ہے، جنہیں راشن کی واگزاری کے لئے کئی روز تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ دن بھر کی مزدوری سے بھی محروم ہو جاتا ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب علاقہ کے لئے راشن کی گاڑی گھاٹ پر آتی ہے تو انہیں بالکل کوئی علمیت نہیں ہوتی، جب تک لوگ راشن گھاٹ پر پنہچ جاتے ہیں تب تک گھاٹ سے راشن ختم ہوجاتا ہے۔ جس کے بعد انہیں یا تو باہر سے مہنگے داموں پر راشن خریدنا پڑتا ہے، یا لوگوں کو اگلے ماہ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔