اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Street Lights in Bijbehara: صنعتی علاقہ پجٹینگ، بجبہاڑہ اسٹریٹ لائٹس سے محروم

’’علاقہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ Srinagar Jammu Highway کے متصل ہونے کے سبب یہاں گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے، جس کے سبب لوگوں کو شام کے اوقات میں اندھیرے کے سبب سڑک پار کرنے میں کافی ڈر محسوس ہوتا ہے۔‘‘

No Street Lights in Bijbehara: اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا
No Street Lights in Bijbehara: اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Dec 25, 2021, 6:52 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ Srinagar Jammu Highway کے نزدیک پجٹینگ، بجبہاڑہ میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے No Street Lights in Bijbehara علاقہ میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں نے بتایا کہ اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے سبب شام کے وقت لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اندھیرے کے سبب نہ صرف کتوں کے کاٹنے کا خوف رہتا ہے بلکہ سڑک پر تیز رفتار گاڑیوں کے چلنے کے باعث حادثہ رونما ہونے کا بھی ڈر رہتا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پجٹینگ علاقہ جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کا مشہور صنعتی علاقہ ہے، جہاں کی بیشتر آبادی کرکٹ بیٹ تیار کرنے والے کارخانوں کے ساتھ منسلک ہے، تاہم انڈسٹریل علاقہ ہونے کے باوجود علاقے میں اسٹریٹ لائٹس نصب نہیں No Street lights in Industrial Area Pujteng Bijbehara کی جا رہیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ صبح و شام کے اوقت میں اندھیرے کے سبب لوگوں کو مسجد جانے میں بھی دشواریاں پیش آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے متصل ہونے کے سبب شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے، جس کے سبب انہیں رات کے اوقات میں اندھیرے کے سبب سڑک پار کرنے میں کافی ڈر محسوس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:قاضی گنڈ: اسٹریٹ لائٹس خراب، عوام کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی بار یہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ DC Anantnag کی نوٹس میں لایا۔ ان کے مطابق، ’’ڈی سی اننت ناگ نے اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کی یقین دہانی بھی کی تاہم اس کے باوجود اسٹریٹ لائٹس نصب نہیں کی گئیں۔‘‘

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے فورا سے پیشتر اسٹریٹ لائٹس نصب کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details