ضلع اننت ناگ کے تکیا ماگم کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گاؤں میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ مقامی علاقہ میں بجلی کے کھمبوں کا فقدان ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کا ترسیلی نظام اور کھمبے اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں، کہ کبھی بھی گرنے کا خطرہ ہے، جس کی وجہ سے کئی بار مقامی علاقہ میں بوسیدہ ہوئے ترسیلی نظام سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ 'موسم سرما کے ایام میں اُنہیں کئی کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڈتا ہے۔ جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: