اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے سیپن علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان - کثیر آبادی کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا ہے

سیپن علاقہ دریائے جہلم سے متصل ہے اور یہ نشیبی علاقہ ہے۔ سنہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اس علاقہ کو کافی نقصان ہوا تھا۔ جس کے بعد حکومت نے دریا کے کنارے ایک بنڈ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا ہے۔

No basic facilities
بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Sep 14, 2021, 8:33 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر سید اقبال طاہر نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے سیپن علاقہ کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ سیپن علاقہ دریائے جہلم سے متصل ہے اور یہ نشیبی علاقہ ہے۔ سنہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اس علاقہ کو کافی نقصان ہوا تھا۔ جس کے بعد حکومت نے دریا کے کنارے ایک بنڈ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا ہے۔ معمولی بارش کے بعد جب دریائے میں سطح آب بڑھ جاتی ہے تو مذکورہ گاؤں کے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

وہیں علاقہ میں سڑک کی حالت بھی خستہ ہوچکی ہے۔ جس کے سبب علاقہ کی کثیر آبادی کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ اقبال کا کہنا ہے کہ علاقہ میں متعدد مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے مقامی پریشان

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ سیپن علاقہ میں ان تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ تاکہ علاقہ کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details