اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2022, 5:18 PM IST

ETV Bharat / state

JK Congress on Nitish kumar: نتیش کمار سیکولر لیڈر ہیں، کانگریس انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے پد یاترا کے دوران مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر انہو نے نتیش کمار کو این ڈے سے رشتہ توڑ نے پر مبارکباد پیش کی۔ Gh Ahmad Mir ,Congress Padyatra

Natish kumar is a Secular Leader
نتیش کمار سیکولر لیڈر ہیں، کانگریس انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے

اننت ناگ: کانگریس کے کارکنان نے آج ڈورو شاہ آباد علاقے میں سابق ریاستی صدر غلام احمد میر کی قیادت میں 'پد یاترا' نکالی۔ پد یاترا کے دوران کانگریس کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر غلام احمد میر نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'پدیاترا ہر گھر ترنگا کی جوابی ریلی نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد ملک کی جنگ آزادی میں کانگریس کے رول اور آزادی کے بعد ملک کی تعمیر ترقی میں پارٹی کے کردار کو عوام تک پہنچانا ہے۔ Congress Padyatra

ویڈیو

غلام احمد میر نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم کے ہر گھر ترنگا پروگرام مہم پر طنزیہ انداز میں کہا کہ جو 52 برس تک ترنگا کو ہاتھ نہیں لگائے آج ہر گھر ترنگا مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک جب انگریزوں سے آزادی کے لیے جنگ لڑ رہا تھا تو اس وقت وہ لوگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے مخبری کا کام کرتے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے بہار میں سیاسی اتھل پتھل پر کہا کہ 'نتیش کمار سیکولر شخص ہیں اور کانگریس نتیش کے اس فیصلے پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک کہاوت ہے جو جیسا بوئے گا وہ ویسے ہی کاٹے گا۔ بی جے پی جس طرح ملک میں نفرت کی سیاست کرتی ہے اور آج اس کو لوگوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ واضح رہے کانگریس پارٹی نے منگل کے روز سے پد یاترا کی شروعات ہے۔ جموں و کشمیر میں پد یاترا میں صدر غلام احمد میر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینیئر رہنما گلزار احمد بٹ، محمد امین وانی و دیگر کئی سینیئر رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ تین روز تک جاری رہنے والی یہ ریلی ت 12 اگست کو اچھہ بل کے مقام پر ختم ہوگی۔'Natish kumar is a secular leader, Congress party welcomes his decision

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details