اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفباری: اننت ناگ میں غیر مقامی باشندوں کی مدد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پازال پورہ میں مقیم غیر کشمیری باشندوں تک امداد پہنچانے کے لیے الفلاح ٹرسٹ غیر معمولی اقدامات کررہا ہے۔

اننت ناگ میں غیر مقامی باشندوں کی مدد
اننت ناگ میں غیر مقامی باشندوں کی مدد

By

Published : Jan 8, 2021, 9:27 AM IST

وادی کشمیر میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران جہاں انتظامیہ عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہیں مقامی این جی اوز بھی فلاحی کاموں میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اننت ناگ میں غیر مقامی باشندوں کی مدد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پازال پورہ میں مقیم غیر کشمیری باشندوں تک امداد پہنچانے کے لیے الفلاح ٹرسٹ غیر معمولی اقدامات کررہا ہے۔

الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے کئی غیر مقامی کنبوں میں اشیائے ضروریہ، چاول، آٹا و دیگر سامان تقسیم کیا گیا جس سے متاثر لوگوں کی تکلیف میں کچھ حد تک کمی آئی ہے۔

کشمیر: موسم میں بہتری، قومی شاہراہ ہنوز بند

منتظمین کے مطابق یہ قدم موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان افراد کا کاروبار و مزدوری ٹھپ رہنے کے بعد اٹھایا گیا ہے تاکہ ایسے افراد کو فاقہ کشی سے بچایا جا سکے۔

ان غیر مقامی افراد نے اس اقدام کی جہاں سراہنا کی ہے وہیں الفلاح ادارے نے تمام کشمیری لوگوں سے اسطرح کا اقدام انفرادی سطحوں پر بھی اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ ضرورت مندوں کی بروقت امداد رسانی کو ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وادی میں تین جنوری سے مسلسل چار روز تک ہوئی برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details