ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے نو منتخبصدر و نائب صدر کو آج ڈاک بنگلو اننت ناگ میں حلف دلایا۔
اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں نو منتخب ٹی ڈی سی صدر اور نائب صدر کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتما کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈی سی اننت ناگ انشل گرک نے کی۔
اس موقع پر ڈی سی نے نومنتخب صدر اور نائب صدر کو آئین ہند کے تحت عہدے اور وفاداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر صدر اور نائب صدر نے عوامی فلاح و بہبود کی خاطر کام کرنے کا اپنا عزم دہرایا۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی سی صدر اور نائب صدر کو مبارکباد پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئر پرسن انتخابات: اننت ناگ میں پی اے جی ڈی کی جیت
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں پر امید باندھ رکھی ہے اور اب ان منتخب اراکین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی بھی مذہبی یا خطے سے قطع نظر عوام کے ترقیاتی اور فلاحی مسائل کو حل کریں۔
اس موقع پر اے ڈی سی اننت ناگ، ایڑشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی ڈی ممبران کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔