اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پانچویں روز بھی بند

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں، شاہراہ کھولنے کا کام جاری ہے۔

قومی شاہراہ پانچویں روز بھی بند
قومی شاہراہ پانچویں روز بھی بند

By

Published : Aug 28, 2020, 5:28 PM IST

جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش کے نتیجے میں سرینگر - جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پانچویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند رہا۔

قومی شاہراہ پانچویں روز بھی بند

ٹریفک حکام کے مطابق جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے سے شاہراہ کو بند کر دیا گیا۔ بانہال اور رام بن علاقوں میں کئی جگہوں پر زمینی تودے گر آئے ہیں اور درجنوں مقامات پر پتھر کھسک رہے ہیں۔

شیر بی بی، مون پاسی، رامسو، پنتھیال، ڈگڈول، بیٹری چشمہ، مونکی موڑ، کلاموڑ، مارونگ، ترشول موڑ اور چندرکوٹ، میں مسلسل تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کی وجہ سے بحالی کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل


حکام کے مطابق شاہراہ پر تریشول موڑ، بیٹری چشمہ اور پنتھیال کے مقامات تودے گر آئے ہیں جس کے بعد مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جا سکے۔

وہیں درماندہ ڈرائیوروں کو مخطلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈرائیوروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہمارے پاس کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

انتظامیہ ابھی تک درماندہ ڈرائیوروں کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کر پائی۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا نیشنل ہائی وے کو جلد از جلد قابل ٹریفک بنایا جائے۔ اور انہیں اپنی اپنی منزل کی اور جانے کی اجازت دی جائے۔

واضع رہے سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میں مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماند ہونے کے باعث وادی میں اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details