اس موقعہ پر پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسمبلی اسپیکر محمد اکبر لون ،بشیر احمد ویری، پیر منصور، اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدوار جسٹس حسنین مسعودی و دیگر کئی رہنما کے علاوہ کثیر تعداد میں ورکرس موجود رہے۔
ذرائع سے بات کرتے ہوئے اکبر لون نے کہا کہ شمالی کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا ہے اور ریاست کی دیگر سیٹوں پر بھی ان کی جیت یقینی ہے۔
لون نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پر انگلی اٹھانے والی سیاسی جماعتوں کی ناقص کارکردگی سے عوام واقف ہے۔