اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Conference Holds Convention in Anantnag: ’بی جے پی نے انتخابات میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا‘ - ضلع اننت ناگ

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا National Conference Holds Convention in Anantnagگیا۔

’بی جے پی نے انتخابات میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا‘
’بی جے پی نے انتخابات میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا‘

By

Published : Mar 15, 2022, 3:43 PM IST

’’پی اے جی ڈی کا قیام ایک مشن کے تحت عمل میں لایا گیا، اتحاد میں شامل کچھ سیاسی لیڈران نے این س کا سہارا لیکر اپنے نجی مفادات کو پورا کر کے پی اے جی ڈی سے کناره کشی اختیار کر لی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بھی اقلیتی طبقے کے شخص کو منڈیٹ نہیں دیا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر بشیر ویری نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یک روزہ پارٹی کنونشن National Conference Holds Convention in Anantnagکے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

’بی جے پی نے انتخابات میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا‘

ضلع اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے منعقد کیے گئے یک روزہ کنونشن میں پارٹی کارکنان و لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے بشیر ویری نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی نے حالیہ انتخابات میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا ہے۔‘‘ انکے مطابق ’’اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی نظر انداز کر رہی ہے، مسلمانوں کو ہر محاذ پر دور رکھا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے حالیہ دنوں کشمیری پنڈتوں سے متعلق ریلیز کی گئی فلم کے حوالے سے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر کشمیری بھائی چارے، مذہبی رواداری آج بھی دنیا میں مشہور ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’کشمیری پنڈت اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ انہیں ہجرت کرنے پر کس نے مجبور کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details