اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غریبوں کی کون سنتا ہے۔۔۔'

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ناگ درمن لارنو علاقے کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

ناگ درمن لارنو علاقے کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم
ناگ درمن لارنو علاقے کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم

By

Published : Mar 2, 2021, 9:50 PM IST

اکیسویں صدی کے اس دور جدید میں جہاں انسان نے کافی ترقی کر لی ہے، وہی کشمیر کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں، جو ابھی بھی تحصیل یا صدر مقامات سے باکل منقطع ہیں، جن میں جنوبی ضلع اننت ناگ کا ناگدرمن بھی قابل ذکر ہے، علاقے میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی سے کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ناگ درمن لارنو علاقے کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ دور میں بھی مذکورہ علاقے میں رابط سڑک نہ ہونے کے سبب انہیں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں اپنے گھر کے لئے کوئی بھی سامان لانا درکار ہوتا ہے تو انہیں کئی کلومیٹر پہاڑی راستے کو طے کرنا مطلوب ہوتا ہے۔

لوگوں کے مطابق اگرچہ علاقے میں کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے، تو انہیں مریض کو چارپائی پر بٹھا کر ہسپتال پہنچانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران علاقے کی گنجان آبادی گھروں میں ہی محصور ہوجاتے ہیں، کیونکہ مذکورہ علاقے کی طرف جانے والی کچی سڑک پر پھسلن پیدا ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں متعدد بار حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ برس مذکورہ علاقے میں ایک مریض رابطہ سڑک دستیاب نہ ہونے کی صورت میں وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ سکا، جس کے نتیجے میں مریض کی موت واقع ہوئی۔

مقامی علاقے کے طلباء کا کہنا ہے کہ وہ وقت پر کبھی بھی اسکول نہیں پہنچ پاتے، کیونکہ انہیں اسکول کے آنے اور جانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا بیشتر وقت ضائع ہوجاتا ہے، 150 کمبوں پر مشتمل ناگدرمن کے پسماندہ لوگوں کے مطابق انہیں راشن اپنے کندھوں پر اٹھا کر کئی کلومیٹر کے پہاڑی رابطہ سڑک کی مصافت کو طے کرنا مطلوب ہوتا ہے، جس کے باعث انہیں کئی مصیبتیں جھیلنے پڑتے ہیں.

اگرچہ انہوں نے کئی بار اس مشکلات کو دور کرنے کے لئے انتظامیہ کے دروازے کھٹکھٹائے، تاہم ہر بار مقامی لوگوں کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا، نتیجتاً مقامی لوگ بے بسی کے شکار ہوگئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے اسسٹنٹ انجینئر ارشید سلام کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ابھی ہم پی ایم جی ایس وائے کے تیسرے مرحلے کے تحت رابطہ سڑکوں کی کشادگی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چوتھے مرحلے میں ہم مزکورہ علاقے کی رابطہ سڑک کو صدر بلاک سے ملانے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details