ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر اننت ناگ District Employment and Counselling centre Anantnagکی جانب سے ضلع اننت ناگ ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ’’ممکن اسکیم‘‘ کے تحت 13 مستحق افراد میں گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔
اسکیم کے تحت گاڑی کی قیمت کا 10 فیصد فراہم کیا جاتا ہے جبکہ مستحق افراد کو بینک کی جانب سے صد فیصد رقم قرض کے طور پر فراہم کی جاتی ہے۔
مستحق افراد میں گاڑیاں ایک تقریب کے دوان تقسیم کی گئیں، منعقدہ تقریب خود روزگار کمانے سے متعلق مختلف اسکیموں کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے نوجوانوں نے شرکت کی۔