اردو

urdu

ETV Bharat / state

Miscreants Chopped Apple Trees: شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے

شر پسند عناصر نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دوران شب سیب کے سینکڑوں درختوں کو کاٹ دیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے
شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے

By

Published : Feb 25, 2023, 4:59 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر):شرپسندوں نے ضلع اننت ناگ کے آروانی علاقے کے مومن علاقے میں سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے۔ بتایا جا رہا ہے کہ درجنوں خاندان ان باغات پر منحصر ہیں اور درختوں کی کٹائی سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے سیب کے درخت کاٹنے والے شر پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق آرونی، بجبہاڑہ کے مومن آباد علاقہ میں ہفتہ کی صبح جب لوگ میوہ باغات پہنچے تو انہوں نے چاروں اور سیب کے درخت کٹے ہوئے پائے۔ درختوں کو کاٹے جانے سے لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڈ گئی ہے۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا اور پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ میں گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح ارونی علاقے میں بھی بیشتر کسان ہارٹیکلچر کے ساتھ وابستہ ہیں، جب کہ سیب کی صنعت سے بلاواسطہ کئی کنبوں کا روزگار منسلک ہے۔ مقامی باشندوں نے پولیس حکام سے میوہ باغات کو تہس نہس کرنے اور شر پسند عناصر، جنہوں نے سیب کے سینکڑوں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی، کو ڈھونڈ نکالنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کی کہ اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی انجام دی جائے گی اور جلد ہی شر پسند عناصر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details