اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing In Bejbehara اننت ناگ کے مرہامہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی - اننت ناگ کی تازہ خبر

بجبہاڑہ مرہامہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مقامی نوجوان پر فائرنگ کی۔اس حملے میں مذکورہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت عاقب احمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

militants-fired-upon-a-civilian-in-bejbehara
اننت ناگ کے مرہامہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی

By

Published : Apr 24, 2023, 9:51 PM IST

Updated : Apr 24, 2023, 10:30 PM IST

اننت ناگ کے مرہامہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے مرہامہ جعفر پورہ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا ہے۔نوجوان کی شناخت ضلع اننت ناگ کے مرہامہ جعفرپورہ کے رہنے والے عاقب احمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
عاقب احمد پیشہ سے ایک ریڈی میڈ گارمینٹس کی دکان چلا رہے ہیں۔پیر کی شام اچانک بندوق بردار علاقہ میں نمودار ہوئے اور عاقب پر کچھ گولیاں چلائیں اور موقعہ سے فرار ہوگئے۔ اس حملے میں نوجوان زخمی ہو گیا۔ خون میں لت پٹ عاقب کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں اسے مزید علاج کے لیے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔ جی ایم سی میں مذکوہ نوجوان کاعلاج و معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز واردات کی جگہ پر پہنچ گئی اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

militants-fired-upon-a-civilian-in-bejbehara

اس حوالے سے کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹوٹیٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ "عسکریت پسندوں نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے ظفر پورہ مرہامہ میں عاقب ڈار نامی شہری کو گھر کے قریب گولی مار کر زخمی کردیا۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔"

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے آج شہر سرینگر سرینگر کے مضافات پادشاہی باغ علاقے میں مشکوک افرد کی نقل وحمل؛ کے بعد علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ تین گھنٹوں تک جاری رہنے والا یہ تلاشی آپریشن پیر کی دیر رات پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

مزید پڑھیں:Poonch Attack پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد جموں میں سکیورٹی سخت

ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ فورسز نے پادشاہی باغ علاقہ کے نائک پورہ میں پہر کے روز گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔اس دوران سکیورٹی فورسز کی درجنوں گاڑیوں علاقہ کو پہنچی اور پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا۔ سکیورٹی فروسز نے اس دوران گھر گھر جا کر تلاشی لی اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ تلاشی کارروائی کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔

Last Updated : Apr 24, 2023, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details