اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing In Bejbehara بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی - ایس پی او ملیٹینٹوں کی فائزنگ میں زخمی

پادشاہی باغ بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے معمول کی ڈیوٹی پر معمور سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔ اس حملہ میں ایک ایس پی او زخمی ہوا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا۔

militants-attack-security-forces-in-bijbehera-1-cop-suffers-minor-injury
Etv Bharatبجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی

By

Published : May 4, 2023, 9:47 PM IST

Updated : May 4, 2023, 10:36 PM IST

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے پادشاہی باغ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے معمول کی ڈیوٹی پر معمور سکیورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد عسکریت پسند فرار ہوگئے۔ دراصل پولیس نے ایک ناکہ قائم کیا تھا جس دوران عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ایس پی او زخمی ہو گیا، جس کی شناخت محمد رمضان کے طور پر ہوئی ہے. زخمی پولیس اہلکار کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس پی او محمد رمضان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، جس کا ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی فورسز نے پادشاہی باغ ، زر پورہ ، بجبہاڑہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔


بتادیں کہ سرینگر میں جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔جمعرات کے روز سرینگر سمیت وادی کے بیشتر اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ 24 اپریل کو مرہامہ جعفر پورہ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان پر گولیاں چلائیں۔ اس حملہ میں نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔نوجوان کی شناخت ضلع اننت ناگ کے مرہامہ جعفرپورہ کے رہنے والے عاقب احمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔عاقب احمد پیشہ سے ایک ریڈی میڈ گارمینٹس کی دکان چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Encounter in Wanigam بارہمولہ میں انکاؤنٹر جاری، دو عسکریت پسند ہلاک

بتادیں کہ آج ضلع بارہمولہ کے کریری وانی گام علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔دونوں عسکریت پسند مقامی تھی اور انہیوں نے امسال مارچ میں عسکریت پسندوں کے صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Last Updated : May 4, 2023, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details