اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں میگا پی ایم کسان پروگرام

ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں محکمہ زراعت کی طرف سے میگا پی ایم کسان پروگرام منعقد کیا گیا۔ ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی۔

اننت ناگ میں میگا پی ایم کسان پروگرام
اننت ناگ میں میگا پی ایم کسان پروگرام

By

Published : Dec 26, 2020, 10:24 AM IST

ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں محکمہ زراعت کی طرف سے میگا پی ایم کسان پروگرام منعقد کیا گیا۔ ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی۔

اننت ناگ میں میگا پی ایم کسان پروگرام

انہیں باغبانی کے شعبے میں جدید ترین تکنیکوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی جو ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ جانوروں، بھیڑوں، ماہی گیری اور اس سے وابستہ شعبوں کے افسران نے بھی کسانوں کو مختلف مستحکم اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جس کے تحت کاشتکاری برادری کو ڈیری، بھیڑ ، ٹراؤٹ، چارہ اور مویشیوں کے فیڈ یونٹ کے قیام پر مالی اعانت اور نمایاں سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

بی ڈی سی چیئرپرسن فردوسہ جی وائس چیئرمین بی ڈی سی محمد مقبول گنائی اور بی ڈی اچھہ بل اور دیگر محکمہ ملازم بھی وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر مختار احمد نے کہا کہ 'ایسے کسان میلوں سے کسانوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور ایسے کسان میلوں میں کسانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ حکومت کی جانب سے دی گئی اسکیموں سے وہ مستفید ہو سکیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details