اننت ناگ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے 6 مارچ کو بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں بیداری کیمپ منعقد کیا جائے گا جس میں لیگل سروسز اتھارٹی جموں و کشمیر کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
اس کیمپ کا مقصد لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔