ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کہا کہ محکمہ باغبانی میوہ صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
میٹنگ کا مقصد میوہ صنعت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا اور صنعت کو حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ڈائریکٹر نے میوہ کاشتکاروں اور تاجروں کے تجاویز اور مطالبات سنے اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ میوہ صنعت کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنانے، پیداواری صلاحیت میں اضافے اعلی کوالٹی کو رائج کرنے اور صنعت کو جدید طرز عمل پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
مہاجن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ جبلی پورہ ہائی ٹیک فروٹ منڈی کے کام کاج کی بحالی اور دکانوں کی الاٹمنٹ،بیداری کیمپس، گریڈ سی فروٹ کے لئے سرکاری اسکیم و دیگر ضروری معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔
میٹنگ کی میزبانی ایریا مارکیٹنگ افسر اننت ناگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم نے کی۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام فیلڈ کارکنوں نے حصہ لیا۔