پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹہ کوٹ پہلگام میں آج مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں کووڈ سے بچاؤ اور اس کی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح سی ای او پی ڈی اے مسرت ہاشم نے کیا۔
بٹہ کوٹ میں جی آر بی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مختلف تنظیموں کے اشتراک سے یہ یک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں دور دراز علاقوں سے تقریباً 300 لوگ پہنچے، جن کی اسکریننگ کی گئی اور ان میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے جی آر بی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے اس یک روزہ طبی کیمپ کو انعقاد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔