اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Anantnag Kapran کپرن اننت ناگ میں ہولناک آتشزدگی، کئی رہاشی مکان خاکستر

اننت ناگ کے پپاڑی علاقہ یکربورہ کپرن علاقہ میں آتشزدگی کے ایک واقع میں کئی رہائشی مکان اور گاؤ خانے تباہ ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی۔Fire In Anantnag Kapran

Etv Bharat
massive-fire-in-kapran-anantnag-several-residential-structures-damaged

By

Published : Nov 5, 2022, 7:12 PM IST

اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے دوردراز پہاڑی علاقہ یکر بورہ کپرن میں ہفتے کے روز آتشزدگی کا ایک واقع پیش آیا۔ آگ اتنی بیانک تھی کہ کچھ ہی منٹوں میں آگ نے کئی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔Fire In Anantnag Kapran

تفصیلات کے مطابق یکر بورہ کپرن میں ہفتہ کے روز ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔آگ نے آناً فاناً کئی رہائشی مکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔چونکہ علاقہ پہاڑی علاقہ ہے اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کو علاقہ تک پہنچانے کے لیے کچھ وقت لگا، تب تک آگ نے کئی رہاشی مکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا۔Residential Houses Gutted In Blaze In Kapran

کپرن اننت ناگ میں ہولناک آتشزدگی، کئی رہاشی مکان خاکستر
مقامی لوگوں اور محکمے فائر ایند ایمر جنسی سروس نے اہلکاروں نے انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس آتشزدگی کی واقعے میں چار رہاشی مکان اور تین گاؤ خانہ مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔جن لوگوں کے مکان تباہ ہوئے ان میں بشیر احمد گنائی، عبدالرشید، عبدالرحمن اور علی محمد کھانڈے کے مکان شامل۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں فائر اینڈ ایمر جنسی سروس مرکز نہ ہونے کی وجہ سے کہی کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Cowshed Gutted in Kulgam گدر، کولگام میں آتشزدگی، گؤ خانہ خاکستر

علاقہ کے سرپنچ شاہد احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ سب ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں اور یہاں کے لوگوں کی دیرانہ مانگ تھی کہ علاقہ میں ایک فائر اسٹیشن قائم کیے جائے، تاہم آج تک ان کی مانگ کو ہر کسی نے نظر انداز کیا چاہے وہ سیاسی پارٹیاں ہو یا جموں و کشمیر کی انتطامیہ۔

علاقہ میں آتشزدگی کے واقع ہونے کے بعد جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details