جنوبی ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔ اس سے قبل آج دوپہر عسکریت پسندوں نے مرہامہ علاقہ میں فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔ جس کے بعد فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔ تاہم ابھی تک عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مرہامہ حملہ: علاقہ میں سرچ آپریشن جاری
سیکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقہ کو محاصرے میں لیا ہے اور حملے کے بعد فرار ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مرہامہ حملہ: علاقہ میں سرچ آپریشن جاری
گشت پر مامور فوجی اہلکار جوں ہی واپس نکلنے لگے تو طاق میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ تاہم اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔