نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کے سبب فوج کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں میریتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔
فوج کی جانب سے میراتھن دوڑ کا اہتمام - چنار ایئر ڈیفنس بریگیڈ
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھندرو شانگس علاقے میں فوج کی چنار کارپس اور 127 انفنٹری کی جانب سے میریتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں اسکول کھلے، طلبا کے چہروں پر خوشی کے آثار
اس موقعہ پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران سبقت لے جانے والے پہلے بیس فاتح شرکاء کو سونے کے تمغے اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس میں بالترتيب دس لڑکے اور دس لڑکیاں شامل ہیں۔
چنار ایئر ڈیفنس بریگیڈ ترون نرولا نے کہا کہ ریس میں امید سے زیادہ بچوں کی شرکت سے وہ کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے جس کی مثال آج دیکھنے کو ملی
ریس میں شامل ہونے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی اور فوج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بھی اس طرح کے پروگرامز کا اہتمام کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدم سے نوجوان نہ صرف جسمانی طور تندرست رہیں گے بلکہ منشیات کے استعمال اور سماجی برائیوں سے بھی پاک رہیں گے۔