جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کی اگر بات کریں تو یقیناً انسان کے ذہن میں یہاں کا آب وہوا، صاف وشفاف پانی، ندیوں نالوں اور گلیشروں کا خیال من میں ابھر آتا ہے۔ لیکن ستم ذریفی یہ ہے کہ کوکرناگ کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں کے لوگ بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔
وادی میں رواں برس شدید ترین گرمی ریکارڈ کی گئی۔ گرمیوں کےان ایام میں کوکرناگ کے متعدد علاقے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔ جبکہ محکمہ جل شکتی لوگوں کو راحت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایسے میں ماگرے پورہ گڈول کوکرناگ کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجور ہیں۔ جس کے سبب مقامی لوگ مختلف امرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ماگرے پورہ گڑول کے لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی نے انہیں برسوں سے پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ کی خواتین کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے ندی نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔
ماگرے پورہ گڑول بنیادی سہولیات سے محروم
ماگرے پورہ گڑول کے لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی نے انہیں برسوں سے پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ کی خواتین کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے ندی نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع
اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر جاوید احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو کھٹانہ پورہ کی اسکیم سے پانی فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ ماگرے پورہ میں زیر تعمیر پانی کی ٹینکی کو فی الحال بند کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں۔ اے ای ای نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ علاقہ کے لوگوں کو ایک ماہ کے اندر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔