اردو

urdu

دو دہائیوں سے خستہ حال پڑی سڑک کا میکڈمائزیشن شروع

2 دہائیوں کے بعد سومبرونا اور پہلو کے باشندوں کا خواب اب جلد مکمل ہونے والا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے سومبرونا سے پہلو تک جانے والی لنک روڈ پر میکڈمائزیشن کا کام شروع کر دیا ہے۔

By

Published : Oct 12, 2021, 5:04 PM IST

Published : Oct 12, 2021, 5:04 PM IST

دو دہائیوں سے خستہ حال پڑی سڑک کی میکڈمائزیشن کا کام شروع
دو دہائیوں سے خستہ حال پڑی سڑک کی میکڈمائزیشن کا کام شروع

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس بلاک میں محکمہ تعمیرات عامہ نے سومبرونا سے پہلو تک جانے والی لنک روڈ کے میکڈمائزیشن کا کام آج سے شروع کردیا ہے۔ میکڈمائزیشن کا کام شروع ہوتے ہی علاقے کے لوگوں کا پکی سڑک کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ حالانکہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقامی لوگوں کی کوششوں کے بعد انتظامیہ نے اس جانب رخ کیا۔

سومبرونا اور اس کے اطراف کے لوگوں کے مطابق انہوں نے گزشتہ دو دہائیوں سے متعلقہ دفتروں کے کئی چکر کاٹیں، بہت بار اس سڑک کی مرمت اور میکڈمائزیشن کو لے کر کئی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، لیکن ان کی مطالبات کو کبھی پورا نہیں کیا گیا۔

دو دہائیوں سے خستہ حال پڑی سڑک کی میکڈمائزیشن کا کام شروع

لیکن آج میکڈمائزیشن کا کام شروع ہونے پر لوگوں نے مقامی سرپنج محمد ابراہیم کھانڈے اور جے کے پی سی کے رہنما پیر منصور کی کوششوں کو سراہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سڑک کے میکڈمائزیشن میں دلچسپی لی اور ہمارے مطالبات کو اعلی عہدیداروں تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں :ترال: خستہ حال سڑک کی میکڈمائزیشن نہ کرنے پر مقامی لوگوں کا احتجاج

لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو انجینئر کی ستائش کی اور کہا کہ اس سڑک کو میکڈمائز کرانے میں انہوں نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی وجہ سے اننت ناگ کی تقریبا تمام سڑکوں کی مرمت کے بعد انہیں میکڈمائز کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سڑک دو کلومیٹر لمبی ہے اور کم از کم چار گاؤں کے لوگوں کو اس سے فائدہ ہونے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details