اردو

urdu

ETV Bharat / state

پوشہ ون پارک پہلگام کو 35 لاکھ کا نقصان - tourism in anantnag

اننت ناگ میں واقع پوشہ ون پارک میں لاک ڈاؤن کے باعث سیاحوں کے نہ پہنچنے سے سیاحتی محکمہ کو نقصانات کا سامنا۔

poshwan park
poshwan park

By

Published : Jun 25, 2020, 2:12 PM IST

کورونا وائرس کے تناظر میں کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں جموں و کشمیر کی معیشت کے لئے ریڈھ کی ہڈی تصور کی جانے والی سیاحتی صنعت کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

پوشہ ون پارک پہلگام کو 35 لاکھ کا نقصان
موجودہ سیزن میں مقامی ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کرتے تھے اور یہاں کے سیاحتی مقامات سمیت مغل باغات سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے رہتے ہیں تاہم رواں برس اہم سیزن کورونا وائرس کی نظر ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے صحت افزا مقام ویران نظر آرہے ہیں۔
پوشہ ون پارک کا منظر
ضلع اننت ناگ سیاحتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں کے اہم سیاحتی مقام پہلگام کی سر سبز پہاڑیوں کے دامن میں واقع مشہور و معروف پُوشہ ون پارک ان دنوں سیاحوں سے خالی نظر آرہا ہے۔ پہلگام کی حسین وادیوں میں موجود مختلف پارکوں میں پوشہ ون پارک اپنے دلکش مناظر سے ہمیشہ سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔
سنسان پوشہ ون پارک

یہی وجہ ہے کہ پہلگام کی سیر و تفریح پر آنے والے سیاح کو پوشہ ون پارک میں فرصت کے چند لمہات گزارے بغیر رہا نہیں جاتا۔ تاہم گزشتہ برس ریاست کا خصوصی درجہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کی صورتحال سے لیکر کووڈ 19 کے لاک ڈاون تک کے لمبے عرصہ کے دوران سیاحتی سرگرمیاں بند ہونے سے اس صنعت کو کافی نقصان ہوا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران آوا جاہی مسدود ہونے سے یہاں کا ہر کام متاثر ہوا ہے۔ تاہم محکمہ فلوری کلچر کی کاوشوں کی وجہ سے پہلگام کا پوشہ ون پارک سمیت دیگر پارکوں کی شان میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ پھول بانی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حسین نے کہا کہ پُرامن حالات کے دوران پوشہ ون پارک سے 35 لاکھ کی آمدنی حاصل ہوتی تھی تاہم رواں سال لاک ڈاون کی وجہ سے آمدنی ندارد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی حاصل نہ ہونے کے باوجود بھی پوشہ ون پارک سمیت دیگر پارکوں و مغل باغات کی دیکھ ریکھ میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details