اردو

urdu

ETV Bharat / state

خانقاہوں سے وابستہ افراد پر لاک ڈاؤن کی مار

وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاون کے سبب جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔ وہیں یہاں کی خانقاہوں سے وابستہ لوگوں پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

خانقاہوں سے وابستہ افراد پر لاک ڈاؤن کی مار
خانقاہوں سے وابستہ افراد پر لاک ڈاؤن کی مار

By

Published : Jun 20, 2020, 4:20 PM IST

Updated : Jun 20, 2020, 5:22 PM IST

ضلع اننت ناگ سے تیس کلو میٹر دور عشمقمام میں واقع حضرت زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف جہاں پوری وادی کے عقیدت مند لوگ حاضری دینے کے لیے آتے تھے۔ وہیں رواں سال یہ مزار شریف بھی کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنسان نظر آ رہا ہے۔

خانقاہوں سے وابستہ افراد پر لاک ڈاؤن کی مار

خانقاہ سے جڑے افراد اس وقت مالی تنگ دستی کے شکار نظر آ رہے ہیں۔ نہ صرف ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان بلکہ ٹرانسپورٹرس، گائیڈ و دیگر کئی افراد کا روزگار بھی اس سے جڑا ہوا تھا۔

حضرت زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف پہلگام کے ہل اسٹیشن سے تقریبا 20 کلو میٹر پہلے سحر انگیز وادی لددر کے عین اوپر ایک ٹیلے پر واقع ہے۔ مزار شریف پر جانے والی سڑک اننت ناگ پہلگام میں روڈ سے دائیں مڑ کر جاتی ہے۔

چند سو میڑ پیدل چلنے یا گاڑی میں سفر کرنے کے بعد پتھر کی سیڑھیاں آ جاتی ہیں جو مزار شریف پر لے جاتی ہیں۔ مزار شریف میں روڈ سے تقریبا 100 میٹر اونچائی پر پہاڑی کے اوپر ایک گہری غار کے اندر واقع ہے۔

زیارت گاہ پر وادی کے تمام حصوں سےلاکھوں عقیدت مند حاضری دینے کے لیے ہر سال آتے تھے۔ سالانہ عرس شریف پر خصوصی محفل منعقد ہوا کرتی تھی اور دعائیں مانگی جاتی تھیں۔ یہاں ہر سال تقریبا بیس ہزار عقیدت مند لوگ حاضری دینے کے لیے آتے تھے۔ اس کے علاوہ امر ناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کی بھی اچھی تعداد اس درگاہ پر اپنی حاضری دینے آتے تھے اور بلا مذہب کشمیر کے لوگ جب سیر و سیاحت کے لئے پہلگام جاتے تھے تو وہ بھی حاضری کے لئے ان کی زیارت گاہ پر جاتے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا ہے کہ یہاں اکثر آبادی خانقاہ سے منسلک ہے اور لاک ڈاون کی وجہ سے یہاں ہر چیز سنسان نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہم اس وقت دوسروں کی مدد کے محتاج ہیں۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details