اردو

urdu

ETV Bharat / state

میونسپل کونسل اننت ناگ کے خلاف احتجاج - jk latest

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اولڈ عیدگاہ علاقے میں لوگوں نے میونسپل کونسل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میونسپل کونسل اننت ناگ کے خلاف احتجاج
میونسپل کونسل اننت ناگ کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 4, 2020, 4:14 PM IST

تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ میونسپل اہلکار اسی علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع کرتے ہیں جو کہ بعض اوقات کئی دنوں تک سڑکوں پر ہی پڑے رہتے ہیں اور علاقے میں آوارہ کتوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی ہے، جس کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے۔

میونسپل کونسل اننت ناگ کے خلاف احتجاج


لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپورٹس اسٹیڈیم و مسجد کے نزدیک بھی اسی طرح کی گندگی کے ڈھیر جمع رہتے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

'کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details