اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیلفن ٹاپ میں مواصلاتی نظام کا فقدان، علاقے میں ٹاور نصب کرنے کا مطالبہ - آن لائن کلاسز

Nilphantop Village Demands Mobile tower نیلفن ٹاپ کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پسماندہ علاقے کی جانب اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

locals-of-nilphantop-demands-mobile-tower
نیلفن ٹاپ میں مواصلاتی نظام کا فقدان،علاقے میں ٹاؤر نصب کرنے کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 5:55 PM IST

نیلفن ٹاپ میں مواصلاتی نظام کا فقدان،علاقے میں ٹاؤر نصب کرنے کا مطالبہ

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نیلفن ٹاپ کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقہ میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث علاقے کی کثیر آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔ لوگوں کے مطابق انہیں فون کرنے کے لئے کافی مسافت طے کرنی پڑتی ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دور جدید میں ان کے بچے انٹرنیٹ کی خدمات سے مستفید نہیں ہو پا رہے ہیں، کیونکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کا فقدان ہے۔ کوڈ 19 کی وبائی صورتحال میں حکومت کی جانب سے ایک اقدام اٹھایا گیا تھا کہ اسکولی بچوں کے لئے اپنے گھروں پر ہی آن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم نیلفن ٹاپ جیسے پسماندہ علاقے کے اسکولی بچے اس دوران تعلیم سے محروم ہوگئے تھے، کیونکہ مذکورہ علاقے میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث مقامی بچے آن لائن کلاسز میں شرکت نہ کر سکے تھے۔
لوگوں کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے انہوں نے حکام کے دروازے کھٹکھٹائے تھے، تاہم اس مشکلات کو دور کرنے کے لئے مقامی لوگوں سے صرف وعدے تو کئے گئے، جو محض وعدوں تک ہی محدود رہے۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پسماندہ علاقے کی جانب اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کی اس مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ دور جدید میں سائنس نے کافی ترقی کر لی ہے جس کے باعث لوگ مختلف طرح کی سہولیات سے فیضیاب ہو رہے ہیں اور ترقی یافتہ دور میں بچے نہ صرف ڈیجیٹل کلاس رومز کا لاب اٹھا رہے ہیں، بلکہ آج کل انٹرنیٹ جیسی سہولیت سے طلبہ کمپیٹیٹو امتحانات میں کوالیفائی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details