ضلع اننت ناگ کے کاٹھسو علاقے میں سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے رابطہ سڑک پر سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔
پہلگام کاٹھسو علاقے میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ - سڑک کی حالت انتہائی خستہ
ضلع اننت ناگ کے پہلگام کاٹھسو علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔
پہلگام کاٹھسو علاقے میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ
ادھر علاقہ میں خستہ حال نالیاں جام ہونے کے سبب پانی عموماً سڑک کے بیچوں بیچ بہتا رہتا ہے اور ان نالیوں میں کچرا جمع ہونے کے سبب بدبو پھیل جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مسئلہ کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا اس کے با وجود بھی اس کا ازالہ نہیں کیا گیا
لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سے معاملہ کی جانب توجہ دے کر مسئلہ کا ازالہ کرنے کی اپیل کی۔